ایشیا کپ 2023، سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں ریزرو ڈے میں بارش رکنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہوا اور بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ بھارتی بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں جس کے باعث بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹ پر 356 رنز بنا لیے۔ ویرات کوہلی نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہول بھی 111 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان تیسری وکٹ پر 233 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ کوہلی 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رو¿ف انجری کے باعث میچ کے دوران گراو¿نڈ سے باہر چلے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر حارث رو¿ف ان فٹ ہو گئے ہیں لہٰذا وہ بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رو¿ف کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے، حارث رﺅف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث گراﺅنڈ کو بار بار کور کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراﺅنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں