بلوچستان بجٹ، محکمہ ثانوی تعلیم میں 1486 آسامیاں تخلیق

کوئٹہ (انتخاب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بلوچستان اسمبلی مالی سال 2020-21 کے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے محکمہ ثانوی تعلیم میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے 1486 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں جنہیں پرُ کرنے کیلئے بی پی ایس سی اور ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی جائیں گی انہوں نے کہا کہ انفارایشن ٹیکنالوجی کے تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر 450 ہائی سکولز میں آئی ٹی ٹیچرز کی آسامیاں تخلیق کی جارہی ہے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت قائم 85 پرائمری سکولوں کو مڈل کا درجہ دیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں