سوئی سے اغوا چھے کھلاڑیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (یو این اے) نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا رابطہ ،کھلاڑیوں کی باحفاظت بازیابی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ روزمغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے کھلاڑیوں کو دو روز قبل ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے اغواہ کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں نگران وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا رابطہ کیاگیا۔کھلاڑیوں کی باحفاظت بازیابی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ مغوی بچوں کی باحفاظت بازیابی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی،ہمارے بچوں کو دہشت زدہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،آپریشن میں ایک بڑے علاقے کو گہرے میں لے کر کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے،۔نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ کھلاڑیوں کی اغواہ پر شدید ذہنی اضطراب کے شکار ہیں،سیکورٹی اداروں کی کاوشوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے،امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی جلد بازیاب ہوجائیں گے۔


