کوئٹہ سٹی نالے میں کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش گرفتار، سب انسپکٹر زخمی
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر بھی زخمی ہوا۔ ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کے مطابق پولیس نے سٹی نالہ میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس سب انسپکٹر بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، مزید کارروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


