سینٹرل جیل گڈانی میں قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب ) سینٹرل جیل گڈانی میں قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ65سالہ قیدی دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگیا۔ لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ اس سلسلے می جیل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے گڈانی جیل میں قتل کے ایک مقدمے میں سزا یافتہ قیدی 65 سالہ عبدالغفورکو اچانک دل میں تکلیف ہو ئی جس پر جیل سپریٹنڈنٹ خوشحال میر نے جیل ایمبولینس کے ذریعے مذکورہ قیدی کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں دم توڑ گیا تعلق پنجگور سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں