مانجھی پور ،ملیریا پھر سر اٹھانے لگا، ہر دوسرا شہری متاثر

مانجھی پور (این این آئی)مانجھی پور اور گردونواح میں ملیریا نے پھر سر اٹھا لیا ہر گھر سے 1 سے 2 افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاع محکمہ صحت فوری اقدامات اٹھائے۔ تفصیلات کے مطابق مانجھی پور اور گردونواح میں ملیریا کے وار شروع ہو گئے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ملیریا کے مرض میں مبتلا روزانہ درجنوں افراد جن میں زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہے تیز بخار کے ساتھ دماغی اور جسمانی ملیریا کے مرض میں مبتلا نکلے, عوامی حلقوں کے مطابق محکمہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام فوری طور پر اقدامات اٹھائے گھر گھر اور گلی کوچوں میں مچھر مار سپرے کیا جائے اور محکمہ صحت ملیریا کے کنٹرول کے لئے شہر شہر مفت میڈیکل کیمپ لگائے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کٹ اور میڈیسن وافر مقدار میں فراہم کرے تا کہ ملیریا جیسے موذی مرض کو فوری کنٹرول کیا جا سکے اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پچھلے سال کی طرح انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں