خضدار میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
خضدار(صباح نیوز) خضدار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے در میان مقابلہ۔ خضدار کے علاقے کھٹان میں سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی، دو حملہ آور ہلاک۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خضدار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے در میان مقابلہ ہوا،واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں ہوا۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے مشتبہ افراد کا نام امیر بخش اینڈ اعجاز احمد بتایا جارہا ہے۔ جاں بحق افراد کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


