کلین گوادر گرین گوادر مہم کیلئے جی ڈی اے چیئرمین نے 5 لاکھ روپے دیدیے

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر پورٹ اتھارٹی کا گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام جاری، کلین گوادر گرین گوادر مہم کے سلسلے میں چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے پانچ لاکھ روپے کا چیک چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسیٰ کے حوالے کردیا ، گوادر پورٹ اتھارٹی اس سے قبل گوادر میں مختلف شعبوں میں گوادر کتاب میلہ ، جڈی عید میڑہ ، گرلز اسپورٹس ، نادار اسپیشل افراد کے لیے ویل چیئر ، بلوچی کتاب کی اشاعت اور ادب و ثقافت کے فروغ میں کام سر انجام دے چکے ہیں ، اس موقع پر چیرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جی پی اے آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی ، تعلیمی ، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں