پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے نام افغانوں کے ناموں پر رکھنے کا کیا مطلب ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے سابق صدر میر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں افغانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور بے ضمیروں پر افسوس کا اظہار کیا ہے 45سالوں سے انہی بہادر افغانوں کے سروں پر اقوام عالم سے اربوں کھربوں ڈالر اصول کرنے اور نیٹو ،روس اور امریکہ کو شکست دینے والوں کے ساتھ اس قسم کا ناروا رویہ سمجھ سے بالا تر ہے تاریخ عالم میں احمد شاہ ابدالی ،محمود غزنوی اور شہاب الدین غوری جن کے ناموں پر پاکستان کے تمام ایٹمی ہتھیاروں کے نام رکھنے کا کیا مطلب ہے اس کے باوجود اپنی غیور افغانوں کے ساتھ پولیس کے دو دو ٹکوں کے ملازموں سے ان افغانوں کی اور ان کے بھال بچوں کو پولیس اسٹیشنوں میں زیادتی ایک ناروا اقدام ہے تحریک انصاف اس قسم کی گھٹیا اقدامات کی مذمت کرتی ہے پاکستان بھر میں موجود افغانوں کو عزت احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے اگر ضروری ہے تو اپنے وطن بھیجا جائے بیان میں طورخم بارڈر اور چمن بارڈر کو فوری طور سے کھلا جائے دونوں طرف افغان اپنے برادر کشی سے گریز کریں یہ سب تاریخ کا جبر کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں