مقامی لوگوں کو محرومیوں سے نکالنے کیلئے منظم جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا، ڈھاڈر متحدہ محاذ
ڈھاڈر(آن لائن)ڈھاڈر متحدہ محاذ کا دائرہ وسیع کرنے پر غور عوامی حلقوں کی دلچسپی کے باعث محاز کو پورے ضلع کچھی تک بڑھایا جائے گا حاجی وارث برڑہ ملک نصراللہ بنگلزئی کی سربراہی میں اجلاس میں اتفاق تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر متحدہ محاذ کاایک نمائندہ اجلاس گزشتہ روز برڑہ ہاس میں منعقد ہوا اجلاس میں علاقے کی معروف سیاسی قبائلی شخصیت ملک مہراللہ بنگلزئی نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اجلاس میں یونین کونسل کاموئی کے چئیرمن آ دم خان بنگلزئی یونین کونسل مشکاف کے وائس چیئرمین محمد خیر بنگلزئی میر گل کلہوڑا فخرالدین کھوسہ رئیس نوروز ایری رئیس زادہ قیوم رزاق ابڑو کونسلر اکبر مستوئی احمد خان کلہوڑا اور دیگر معتبرین سیاسی سماجی کاروباری رہنما?ں نے شرکت کی جبکہ سینئر صحافی اسلم بوہڑ اور عبداللہ بلوچ نے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی ڈھاڈر متحدہ محاذ کے قیام اور اس کے بعد ہونے والے مختلف علاقوں کے معتبرین عمائدین اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی طرف سے رابطوں اور اس اقدام کا خیر مقدم اور ان سے مثبت گفت و شنید کے علاوہ مختلف حوالوں سے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈھاڈر متحدہ محاذ کے قیام کو ضلع کچھی کے عوامی حلقوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور ضلع کے دور دراز علاقوں سے سیاسی سماجی قبائلی معتبرین اس پلیٹ فارم کو حقیقی معنوں میں اس علاقے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس میں اپنی شمولیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں جو کہ ایک اطمینان بخش بات ہے ہمارا مقصد طویل عرصے سے یہاں کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کرنے صحت تعلیم اور باعزت روزگار کا حق مارنے والوں کے برعکس ایک مضبوط اور منظم جدوجہد کا آ غاز کرنا ہے کیونکہ کئی دہائیوں پر محیط عوام کے ساتھ ناروا اور غیر جمہوری سلوک کی بدولت ان کے بنیادی حقوق غصب کرکے جان بوجھ کر ان کو محرومیوں کے اندھیرے میں دھکیل دیا گیا عوام اب جاگ چکے ہیں اور اب وہ کسی کے جھوٹے وعدوں اور قسموں پر اعتماد کرنے کے بجائے اپنی فلاح و بہبود علاقے کی بقا روایات کی پاسداری کے لیے ڈھاڈر متحدہ محاذ کی جانب دیکھ رہے ہیں اس لیے اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ ضلع کچھی کے دیگر علاقوں کے دوستوں اور ہمدردوں کے اصرار پر ڈھاڈر متحدہ محاذ کے دائرہ کار میں توسیع کے لیے سوچ بچار کی جائے۔


