بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی یاد میں ریلی، غائبانہ نمازِ جنازہ ادا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی یاد میں ریلی ، غائبانہ نمازِ جنازہ بھی اداکی گئی، تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی یاد میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی نے شرکت کی، ریلی کا آغاز بلوچستان یونیورسٹی سےکیا گیا جبکہ بی ایم سی پر اختتام پزیر ہوئی، بی ایم سی پہنچ کر شاعر گلزمین واجہ مبارک قاضی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں