دیگر صوبوں میں گیس سے فیکٹریاں چلنے لگیں، مانجھی پور کے سہولت سے محروم

مانجھی پور(آن لائن)مانجھی پور میں سوئی گیس عرصہ 12 سالوں سے ناپید جلد بحالی کا آسرا دے کر گیس حکام نے یہاں کی عوام کو دیوار کے پیچھے لگا دیا, بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے یہاں کے لوگوں کو محروم رکھنا عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے دیگر صوبوں میں فیکٹریاں چلنے لگیں اور یہاں کی خواتین سارا دن لکڑیاں اور جانوروں کے گوبر اکٹھا کر کے آگ جلا کر امور خانہ داری سر انجام دیتی ہیںسوئی گیس سابقہ وزیر اعظم مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کا یہاں کی عوام کو تحفہ تھامگر 2010 کے سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث مانجھی پور کی عوام اس نعمت سے محروم ہے مانجھی پور سول سوسائٹی کے ممبران نے نگران وزیر اعظم پاکستان‘نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان‘چیئرمین سینٹ پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ مانجھی پور ضلع صحبت پور کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں اور چھوٹے قطر والے پائپ نکال کر ان کی جگہ بڑے قطر اور بڑے حجم والے پائپ لگوا کر یہاں کی عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں