کوئٹہ، رکشہ ڈرائیور اغوا کے بعد قتل، لاش برآمد، لواحقین نے احتجاجا مرکزی شاہرہ بلاک کر دی

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں رکشہ ڈرائیور کو اغوا کے بعد قتل ، لاش برآمد، لواحقین نے احتجاجا مرکزی شاہرہ بلاک کر دی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے مسلح افراد سریاب روڈ کے رہائشی35 سالہ شیر زمان ولد لال بخش کو اغوا کر کے رکشے سمیت ساتھ کے گئے تھے، جن کی آج دشت تیرہ میل کے پہاڑی سلسلہ سے گولی لگی لاش برآمد کی گئی۔ لواحقين نے حکومتی عدم توجہی اور انتظامیہ کیخلاف سریاب کسٹم پراحتجاجا روڈ بلاک کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں