خضدار میں مہنگائی بے قابو، اشیا کے نرخ آسمان کو چھونے لگے، عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر
خضدار (یواین اے) خضدار صوبہ کے مہنگا ترین شہر بن گیا ہے ہر چیز کا ریٹ اور مہنگائ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے خوردنوش ایشا آٹے گھی چاول چینی غریب کی دسترس سے دور ہے لوگوں کی مہنگائ سے قوت خرید جواب سے چکی ہے اس وقت تک خضدار میں مہنگائ کنٹرول کرنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی غائب یے تاجروں دکانداران زخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ملک بھر میں مہنگائ کا جن بےقابو غریب ڈیہاڑی دار بے روزگار طبقہ خودکشی کرنے پر مجبورہے نگران حکومت کی ناقص کارکردگی ملک بھر میں پیٹرول کی مسلسل مہنگائی لوگ احتجاج پر مجبور ہونے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار خضدار کےسیاسی وعوامی حلقوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کو بھوکے مروانا چاہتے ہیں ملک بھر میں مہنگائ سے عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے خضدار میں تاجروں دکانداروں نے زخیرہ اندوز مرضی کا ریٹ وصول کرکے کوئ ان سے پوچھنے والا نہیں ہے بے لگام مہنگائ کی وجہ سفید پوش خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں غریب عوام کو خشک روٹی بھی میسر نہیں ہے غریبوِں کے چولہے بجھ گئے ہیں انکے گھروں میں فاقے پڑھ گئ ہے دن بدم مہنگائ لوگوں کو بھوکے مروانا چاہتے کوئ کنٹرول نہیں ہورہا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر خضدار،اسسٹنٹ کمشنر خضدارسے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا بے لگام مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو منافع خوروں سے فوری نجات دلائی جائے۔


