عوام کی توقعات پر پورانہ اتریں تو ہمارا حشر بھی پیشرو حکومتوں کی طرح ہوگا، ضیا لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہماری حتی الوسع کوشش ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین سے بہترین اقدامات اٹھائیں اگر ہم عوام کی توقعات پر پورانہ اتریں تو ہمارا حشر بھی پیشرو حکومتوں کی طرح ہوگا انہوں نیکہا کہ حکومت کا وژن ہے کہ آئندہ سالوں میں ہم عوام کو ایک خوشحال بلوچستان دینگے موجودہ حالات میں بجٹ میں ان شعبوں اور ان منصوبوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے جن سے بلوچستان کی محصولات میں اضافہ ہوگا بجٹ میں کسی حلقے کو نظر اندازنہیں کیا گیا ہے حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے صوبے کو افراتفری کا شکار کرنے کی بجائے ہم نے اسے افراتفری سے نکالنا ہے ہم سب اس صوبے کے باسی ہیں ہمیں بلوچستان کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں نواب، سردار، قبائلی معتبرین اور سیاسی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اس کی اپنی روایات ہیں جن کا ہمیں ہر حال میں خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں کرونا ٹڈی دل کا حملہ صحت تعلیم امن و امان سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی ہے جو وقت کی ضرورت ہے جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے صوبائی حکومت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے اور امن و امان وامان کی صورتحال اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے بہترین بجٹ کی تیاری پر وزیراعلی میر جام کمال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہیں بجٹ میں تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی،توانائی، مواصلات سمیت تمام شعبوں اور تمام علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں