پنجگور ایران بارڈر پر ٹرانسفر شدہ ای ٹیگ گاڑیوں کو آمدو رفت میں مشکلات
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور ایران بارڈر پر روزگار کرنے والے گاڑی مالکان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد کا گاڑی والوں کے ساتھ بہترین رویہ ہے، موصوف انتہاہی خوش اخلاقی اور بردباری کے ساتھ گاڑی والوں کے مسائل کو سن کر انکو حل کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی ہمہ وقت اپنے دفتر میں موجود رہتا ہے کسی سائل کو اسکے پھیچے بھاگنا نہیں پڑتا انہوں نے اے ڈی سی کی کارکردگی کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر اور بارڈر سے منسلک دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفر شدہ ای ٹیگ پر گاڑی والوں کو بارڈر پر مشکلات کا سامنا ہے کئی پھیرے لگانے کے باوجود ان سے دوسرے فریق کے شناختی کارڈ لانے کا کہا جاتا ہے حالانکہ ٹرانسفر باقاعدہ ضلع کے مجاز افسران نے قانونی تقاضوں کے مطابق فریقین کی رضا مندی سے کیے ہیں اگر یہ ٹرانسفر غلط اور بوگس ہوتے تو فریقین ضرور اس پر آکر اعتراض کرتے۔ انہوں نے کہا کہ لسٹیں باقاعدہ پبلک ہوتی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ کوئی چوری چھپے جعل سازی کے ذریعے جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر گاڑی والوں کو ریلیف دیا جائے کیونکہ بارڈر پہنچنے کے لیے 20 ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے، جب گاڑی والا بارڈر پہنچ کر خالی ہاتھ لوٹتا ہے تو اس کے لیے مزید مالی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔


