مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پسنی میں خواتین کی ریلی، شمعیں روشن کیں

گوادر (آن لائن)پسنی میں بلوچی کے آشوبی شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خواتین کی ریلی ،آستانہ مبارک قاضی کے سامنے شمعیں روشن کی ،مبارک قاضی ایک فکر اور فلسفہ کا نام ہے اسکی شاعری نے بلوچوں کے دلوں کو چو لیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچی زبان کے معروف آشوبی شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے پسنی میں مختلف اسکولوں کی بچیوں نے ایک ریلی نکالی پسنی پریس کلب سے لیکر آستانہ مبارک قاضی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف اسکولوں کی سینکروں بچیاں شامل تھیں جنہوں نے ہاتھوں میں مبارک قاضی کے پوٹریٹ اٹھارکھی تھیں جبکہ پلے کارڑ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر مبارک قاضی کے اشعار درج تھے ،بچیوں نے اپنے قومی شاعر کو سلام پیش کیا اور اسکی یاد میں شمعیں روشن کیں اس موقع پر جماعتی بلوچ ،عنبرین اور دیگر طالبات نے خطاب کیا اور کہا کہ مبارک قاضی ایک فکر اور فلسفہ کا نام ہے جسے بلوچ قوم صدیوں تک یاد رکھے گی انہوں نے کہا مبارک قاضی جسمانی صورت سے ہم جدا ہوچکے ہیں لیکن اسکے افکار اور شاعری ہمیشہ بلوچ قوم کی راہشونی کرتی رہیگی انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم اپنے اس لیجنڈ قومی شاعر کے بتائے افکار کو اپنا کر منزل مقصود تک ضرورپہنچے گی مبارک قاضی نے اپنے پیچھے علم کا ایک خزانہ چھوڑ رکھا ہے اور بلوچ قوم تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہوکر انکے افکار کو پوری دنیا تک پھیلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں