اوستہ محمد میں پانی کی وارہ بندی پر رند اور جتک برادری میں جھگڑا، ایک جاں بحق، پانچ زخمی
اوستہ محمد (آن لائن) پانی کی واربندی پر رند اور جتک برادری کا جھگڑا فائرنگ ایک جاں بحق پانچ زخمی۔ صدر پولیس تھانہ اوستا محمد کے حدود خیرخواہ کے مقام پر رند کے بیبرک رند اور جتک برادری کے صفر خان کے درمیان پانی کے وارا بندی پر تکرارہوا جو بعد میں جھگڑا کی صورت اختیار کر گایا اور فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں جتک برادری کے صفرخان جتک موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد قاسم ‘ولی محمد‘ منیر احمد‘فیروزاحمد اور نوریز خان شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او مہربان مگسی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر فائر سیز کرائی اور زخمیوں کو سیول ہسپتال میں طبی امداد کے لیے لایا گیا جس میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔جبکہ صفر خان جتک کی نعش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کےحوالےکر دیا جوں ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔افسوس اس بات کی ہے کہ نصیر آباد ڈیڑن میں قبائیلی جھگڑے کینسر کی مرض کی شکل اختیار کرلیا ہے


