نادہندہ قرار دینے پر کیسکو کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، ہمایوں عزیز کرد

کوئٹہ (آن لائن) بلوچ قوم وطن دوست رہنماوسابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کیسکو کی جانب سے انہیں نادہندہ قرار دینے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیسکو کے نادہندہ نہیں ، انہیں نادہندہ قرار دینے پر وہ کیسکو کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اپنے ایک وضاحتی بیان میں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا کہ گزشتہ روز کیسکو کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک فہرست میں انکا نام شامل کرکے انہیں لاکھوں روپے کا نادہندہ قرار دیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں، انہوںنے کہاکہ کیسکو کی جانب سے حقائق کے برعکس واویلا کرنے کے پس پردہ محرکات کا مقصد ان کی اصولی سیاست پر اثر انداز ہونا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں جلد کیسکو کیخلاف مضحکہ خیز اور بلا وجہ پروپیگنڈہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں