کوئٹہ، موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل

کوئٹہ (یو این اے) نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھننے کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ھوگیا تفصیلات کے مطابق جمعے کو واپڈا گرڈ کے قریب کلی بنگلزئی، کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کریم داد ولد دوست محمد قوم محمد حسنی سکنہ کلی بنگلزئی کوئٹہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے میت کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلات کے مطابق نامعلوم چوروں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر مذکورہ شخص کو قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں