کوئٹہ، پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل، بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا
کوئٹہ(یو این اے )پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا آئی جی پولیس کو فوری تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں کیسکو آپریشن کے دوران شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کر کے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کے شہر میں پولیس اہلکار کیجانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کیوجہ سے ایسا ہونے نہیں دیگی ۔
Load/Hide Comments


