کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں اور شہریوں سے ناروا سلوک کیخلاف نیشنل پارٹی کا مستونگ میں شدید احتجاج
مستونگ(این این آئی)نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں و ناروا سلوک، پورے کلیوں کے بجلی منقطع کرنے، دکانداروں اور زمینداروں کو تنگ کرنے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس پریشر کی کمی ، ہوشربائ مہنگائی و اشیائ خوردنوش کی ذخیرہ اندوزئی ، پی ایچ ای کی جانب سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کی قیادت میں سلطان شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی کیسکو و دیگر اداروں کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے عوام کے ساتھ ناروا سلوک اپنائے ہوئے ہیں۔ غریب عوام اور دکانداروں اور زمینداروں کو ناجائز کنکشنز کے نام پر ذلیل کیا جارہا ہے۔ نیشنل پارٹی کسی ادارے کو عوام کی عزت نفس مجروع کرنے اور انتقامی کاروائی کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ نیشنل پارٹی مستونگ کے زیراہتمام کیسکو کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک اور بلاجواز ایف آئی آرز کے اندراج، غیرقانونی کنکشنز اور نادہندگی کے نام پر کئی علاقوں میں پوری کلیوں کی بجلی کے جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کرنے ، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، خود ساختہ مہنگائی ، پی ایچ ای کی نااہلی کے خلاف ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ، کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار کے رہنماو¿ں و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ، سینئر رہنما میر سکندر ملازئی، جنرل سیکرٹری سجاد دہوار ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ خالدالرحمن شاہوانی، تحصیل مستونگ کے نائب صد ر عارف باروزئی ، سابق تحصیل صدر ظفر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی جانب سے جاری عوام دشمن پالیسیوں اور ہتک آمیز رویوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہاں کی غریب عوام جو بمشکل دو وقت کی روٹی کمانے کےلئے سرگرداں ہیںپہلے جن میٹرز کے بل پہلے 200 یا 500 آتے تھے اب 5000 سے 10000 آرہے ہیں کیسکو اپنی من مانی کے ذریعے غریب لوگوں کو لاکھوں اور ہزاروں روپے کے بلز بھیج کر اب ان کو مجبورا” نادہندہ کرکے عدم ادائیگی کے نام پر ان کے کنکشنز کاٹے جارہے ہیںناجائز مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ سرکاری محکمے کروڑوں روپے کے مقروض ہیں ان کے کنکشنز نہیں کاٹے جاتے پنجاب کی ایک فیکٹری کی بجلی مستونگ سٹی سے زیادہ استعمال ہوتا ہے وہاں 24 گھنٹے بجلی یہاں سٹی کو 12 گھنٹے اور زرعی فیڈرز کو 4 سے 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔پھر بھی حکومت اور کیسکو اسے عوام پر بڑا احسان سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو بڑی مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے غریب عوام کے خلاف بلاجواز کاروائی شروع کی ہے۔بلوچستان کی 80 فیصد آبادی کی معیشت کا دار مدار زراعت سے وابستہ ہے حکومت کیسکو کے زریعے بلوچستان کے عوام کا استحصال شروع کرچکاہے مزدور لوگ بمشکل اپنے اہل و عیال کی کفالت کررہے رہے ہیں اور کیسکو غریب عوام پر ہزاروں روپے کے بلاجواز جرمانے اور ایف آئی آر کررہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کیسکو اپنا رویہ درست کرے بصورت دیگر نیشنل پارٹی کیسکو کی ناروا سلوک کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ایس ڈی او کیسکو مستونگ و دیگر حکام اپنا عوام دشمن ناروا رویہ ترک کریں اور ہوش کے ناخن لیں۔ اگر عوام دشمن روریہ جاری رہا تو نیشنل پارٹی قومی شاہراہ کو بلاک کرنے، کیسکو اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنے دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شروع کی گئی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ رات 10 سے صبح 6 تک اور دن کے اوقات میں گیس کو غیراعلانیہ طور پر بند کیا جارہا ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی انسانی جان کا ضیاع ہوسکتا ہے اگر خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو پھر سوئی گیس حکام بھی عوامی غئض و غضب سے نہیں بچیں گے۔ جبکہ گیس پریشر پہلے ہی انتہائی کم ہے سردی کے موسم آمد سے پہلے گیس کمپنی نے عوام کو اذیت دینا شروع کردی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔سوئی گیس کمپنی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کرے اور گیس پریشر کو بحال کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ کسی کو ظلم زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے ہوشربائ مہنگائی و ذخیرہ اندوزئی کو حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ناہلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملکی سطح اور علاقائی سطح پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ محکمہ پی ایچ ای کی نااہلی کی وجہ سے مستونگ کربلا کا مبظر پیش کررہا ہے لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کےلئے ترس رہے ہیں پائپ لائنوں میں نالیوں کا گندھا پانی آرہا ہے۔ مضر صحت پانی پینے سے لوگ ہیپاٹائٹس و دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سٹی کے پانی کی پائپ لائنوں کی تبیلی پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے۔ واٹر سپلائی اسکیموں کو شمی تونائی پر بھی مبتقل کی گئی مگر عوام کو پھر بھی پانی میسر نہیں بارڈر ٹریڈ کی ندش سے ملک کو فائدہ پہنچنے کے بجائے بےروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ کیونکہ بلوچستان بے سوائے بارڈر ٹریڈ اور زراعت کے روزگار کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ نہ یہاں کوئی فیکٹری ہے اورنہ ہی دیگر زرائع نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کرےگی نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے واضع کیا کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، پی ایچ ای اور دیگر محکمے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کیسکو سمیت تمام محکمے اپنے عوام دشمن پالیساں ترک کریں۔ بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں کے حکام بالا ، ضلعی آفیسران اور ڈپٹی کمشنر مستونگ ہونگے۔


