خاران میں اینٹی کرپشن ڈے سے متعلق اسکول میں تقریب کا انعقاد
خاران (انتخاب نیوز) اینٹی کرپشن ڈے سے متعلق کرپشن کے موضوع پر ضلعی سطح پرتقاریر مقابلہ کی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خاران میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خاص ڈاریکٹر سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی اقیل بلوچ تھے تقریب میں میل فیمل اساتذہ بچوں بچیوں اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں طلبائ و طالبات نے کرپشن کے موضوع سے متعلق رنگا رنگ ٹیبلوز پیش کیئے۔ تقریب سے ڈائریکٹر سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی اقیل بلوچ، ڈی ای او نوروز مِسکانزئی، سعید احمد سیاہ پاد، صفی اللہ بلوچ، خاران پریس کلب کے صدر حاجی عارف بلوچ، لیکچرار جلال فراق، سفر خان راسکوئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے عنوان پر عالمی سطع پر ایونٹ کا انعقاد ہونا اس بات کا ثبوت ہے، بدعنوانی سے پوری دنیا متاثر ہے اور اس کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا جڑ بدعنوانی ہے ہم سب کو ایمانداری، محنت، حب الوطنی اور خلوص نیت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور ملک اور علاقے کی ترقی میں رکاوٹ بدعنوانی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا کریں گے جبکہ تقریب کے آخرمیں پوزیشن لینے والے طلبائ و طالبات میں نقد انعامات اور اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کیے گئے۔


