کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گن مین کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ زرائع کے مطابق پولیس اہلکار قاضی عتیق الرحمن کے ہاں بطور گن مین تعینات تھا۔ پولیس اہلکار کی شناخت خضدار کے رہائشی محمد عارف ولد عبدالعزیز مینگل کے نام سے ہوئی۔ زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


