بلوچستان کی تمام بار باڈیز ایک ہفتے میں ممبر سازی مکمل کریں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک اعلامیہ کے بلوچستان بار کونسل کی ایگزیکٹوو کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کوئٹہ بار ایسوسیشن سمیت بلوچستان بھر کے تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشنز ہائیکورٹ بار ایسوسیشنز کے صدور اور جرنل سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنا ممبر سازی مکمل کرکے بلوچستان بار کونسل کو ارسال کرددیں نیز تمام وکلائ کوہدایت کی ہے وہ 5 اکتوبر تک اپنے سالانہ واجبات بار کونسل کے جمع کردیں بار کونسل کے فیس مقررہ تاریخ تک ادا نہ کرنے والے وکیل کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں آئے گا بار کونسل کے آج کے ایگزیکٹوو کمیٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کی جانب سے بھیجے گئے رولز میں کچھ ترامیم پر اعتراض عائد کرکے واپس صدر سیکرٹری بلوچستان ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بارکو بھجوا دی ہیں جن میں دو بار ایسوسیشنز نے اپنا کابینہ کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال کردیا تھا بلوچستان بار کونسل پاکستان بار کونسلز کے جاری کردہ رولز کی خلاف ورزی تھا جسے آج کے ایگزیکٹوو کمیٹی کے اجلاس میں مسترد کردی ایگزیکٹوو کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں دیگر امور وکلاء کے ویلفیئر وکلاء کے سہولت کیلئے آن لائن فیس جمع کرنے اور دیگر اہم فیصلے کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں