حکومت بلوچستان نے پنشنرز کی پینشن میں 10فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

کوئٹہ (آن لائن)حکومت بلوچستان نے یکم جولائی 2021سے پنشنرز کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تما م پنشنرزکے فیملی پنشنر ر کی پنشن میں 10فیصد اضافہ اور میڈیکل الاﺅنس جاری کر دیا ہے بلوچستان کے پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام محمد نے حکومت بلوچستان خصوصا ًوزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ، وزیر قانون و پارلیمانی امور امان اللہ کنرانی ، وزیر داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) میر زبیر احمد جمالی اور چیف سیکرٹری بلوچستان قادر شکیل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ ، وزراءاور چیف سیکرٹری کی خصوصی توجہ اور مہربانی سے تقریباً 85ہزار پنشنرز فیملی پنشنر ز کو یکم جولائی 2021سے 10 فیصد مجموعی پنشین بعدا ز کٹوتی میڈیکل الاﺅنس نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ما ہ اکتوبر 2023کی پنشن میں یہ اضافہ ہو جائے گا اور 27ماہ کے بقایا جات بھی ادا ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں