ٓاصولوں کی سیاست کرتے ہیں،مسائل حل نہیں ہوئے تو حکومت سے علیحدہ ہوئے،آغا حسن بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولوں پر سیاست کرتی ہے عوام کے وسیع تر مفادات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا ہماری جدوجہد کا محور بلوچ اور بلوچستانی عوام ہیں سیاست ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے ہم نے چھ نکات کو اہمیت دی مراعات‘ وزارتیں‘مفادات کو رد کیا حکومتی اتحادی کے باوجود آزاد بینچوں پر بیٹھے رہے اب جبکہ بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے تھے تو وفاق حکومت سے علیحدگی اختیار کی یہ کریڈٹ ہمیں ہی جاتا ہے کہ ہم نے 422بلوچ لاپتہ افراد کے گھرانوں کے آنسو ضرور پونچھے گوادر کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قانون سازی کی حالانکہ اب وہ مرحلہ مکمل نہیں ہوا اسی طرح چھ نکات پر پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور ہم نے برملا ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنا موقف ایوان میں پیش کیا اب جب لاپتہ افراد بڑھ رہے تھے اور دوسرے مسائل حل نہیں ہو رہے تھے تو پارٹی نے علیحدگی اختیار کی ہم نے ثابت کیا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں بلوچستان کے وسیع تر مفادات ہمیں زیادہ عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ایک لاپتہ بھی بازیاب نہیں کرایا ہم نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں 422 بلوچوں کو بازیاب کرایا جو ہماری انتھک کوشش اور محنت کا نتیجہ ہے ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں اور ناروا سلوک کیخلاف قومی جمہوری طریقے سے آواز بلند کرتے رہیں گے اگر بلوچستان کے تمام لاپتہ افراد بازیاب ہوں گے تو یقینا بلوچستان کی بحرانی کیفیت کا خاتمہ یقینی بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی سب سے بڑی بلوچ آبادی سریاب و کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جو قابل مذمت عمل ہے شدید گرمی کے ایام میں شیڈول کے برعکس لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی کوفت سے دوچار کر دیا ہے اگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو یقینا بجٹ سیشن کے بعد نیشنل اسمبلی میں آواز بلند کریں گے فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے گوہر آباد کے صارفین کے فیڈز کو فوری طور پر علیحدہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں