مستونگ خودکش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ خودکش دھماکے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے اور کافی تعداد میں لوگ کا ہجوم تھا کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔واضح رہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں اب تک 52 افراد جاں بحق اور 40سے زائدافراد زخمی ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں