خیبرپختونخوا،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کمانڈر ہلاک، ایک اہلکار جاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے دو علاقوں میں کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 ستمبر کی شب مردان کے علاقے کاٹلنگ میں اینٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں انتہائی مطلوب کالعدم تنظیم کا سرغنہ فیصل ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کمانڈر متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں شدت پسندوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران لانس نائیک غیرت خان جاں بحق ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں