ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک ہونی چاہئیں، علی زیدی

کراچی :وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک ہونی چاہئیں، سمجھ نہیں آتی یہ لوگ جے آئی ٹیز کیوں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول جمہوریت کے علم بردار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔جے آئی ٹی میں ایسا کیا ہے جو پیپلز پارٹی چھپانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، جے آئی ٹی پبلک کرنے کے لئے کیس لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں