آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ

راولپنڈی (انتخاب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ کوئٹہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف کو مستونگ اور ژوب میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر بریفنگ دی گئی۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، اہم صوبائی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے سانحہ مستونگ کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بدی کی طاقتیں ریاست، سیکورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی۔ یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت پاکستان اور اس کے عوام کے دشمن ہیں۔ 12 ربیع الاول کو دہشتگردی کے واقعات خوراج کے مذموم عزائم ظاہر کرتے ہیں۔ دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں