73سال سے ہمارے بچوں غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے ،عثمان کاکڑ
اسلام آباد،پشتونخوا میپ کے سینیٹر عثمان کاکڑ نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 73سال سے ہمارے بچوں غلط تاریخ پڑھائی جارہی ہے ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ عثمان کاکڑ صاحب تاریخ پر نہیں بجٹ پر بات کریں تاریخ کی کلاس نہیں ، عثمان کاکڑ نے کہاکہ بجٹ میں کچھ بھی نہیں ،ایسے پچاس بجٹ دیکھے ہیں ، انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی دو بڑی سیاسی جماعتوں سربراہان حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ،ملک میں کوئی سیاسی جماعت آزاد نہیں ہے اسٹیبلشمنٹ شکنجے میں ہے ،صوبائی خود مختاری کو نہیں چھڑنے دیں گے بھر پور مزاحمت کریں گے،حکومت نے کورونا کو خوش آمدید کہا اور اسے نزلہ زکام کا نام دیا ،کورونا سے لوگ مررہے ہیں حکومت روک تھام ناکام ہوگئی ،عوام دشمن بجٹ ہے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا اپوزیشن تو کچھ بھی نہیں کرے نہ کچھ کرنے کا موڈ ہے ،عوام حکومت کے خاتمے کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔ایف بی آر حکام کا معاملہ ایک بار پھر سینیٹ اجلاس میں زیر بحث آ یا


