پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اموات کی تعداد 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) کی ہفتے کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتہا پسندانہ حملوں میں اضافہ دیکھا۔ تشدد میں حالیہ اضافہ گزشتہ سال نومبر میں حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان ایک عارضی جنگ بندی کی وجہ سے بھی ہوا۔یہ رپورٹ بلوچستان اور شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں خود کش حملوں میں ہونے والی کم از کم 69 ہلاکتوں کے ایک دن بعد شائع کی گئی ہے، حالیہ دنوں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فورسز اہلکاروں نے 2023 کے پہلے 9 مہینوں میں کم از کم 386 اہلکار کھوئے، جو کہ تمام ہلاکتوں کا 36 فیصد ہے جبکہ ان میں 137 فوج اور 208 پولیس اہلکار شامل ہیں جو کہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔سی آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کے دو مغربی صوبوں میں تشدد میں مسلسل اور تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔


