امریکا ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

امریکا ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا اور بھارت ہتھیار خریدنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر جاری کی جانے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ دنیا بھر میں ہتھیاروں کی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2019 تک ہتھیاروں کی برآمدات 5.5 فیصد بڑھیں، امریکا ہتھیاروں کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعے کا شکار ممالک میں ہتھیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا، امریکا کے ہتھیاروں کی برآمدات کا آدھا حصہ مشرق وسطیٰ گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت ہتھیار درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں