کیسکو اہلکار باعزت لوگوں کو ناجائز اور غیر قانونی مقدمات درج کررہے ہیں، آل پارٹیز پنجگور
پنجگور (انتخاب نیوز) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت پی ایم ایل (این) مکران کے صدر و قائم مقام چیئرمین اشرف ساگر مدرسہ جامع مسجد چتکان میں منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب پھلین بلوچ کامریڑ مجیب بی این پی مینگل کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار عبدالقدیر علی جان ریاض احمد جے یو آئی کے عادل ارباب جمیل احمد جماعت اسلامی کے امیر مفتی صفی اللہ حق دو تحریک کے آرگنائزر ملا فرہاد فدا احمد منیردہانی مسلم لیگ (ن) کے آرگنائزر محمد صدیق یاسر علی قاضی رضا پی پی پی کے حاجی منیر مہراللہ انجمن تاجر کے نائب صدر لعل دوست شعیب جی ایس قائم خان عطا اللہ سابق صدر حاجی خلیل دہانی نوربخش نورانی بارڈ ٹریڈ یونین کے سیف اللہ اور آل پارٹیز کے انفارمیشن سیکرٹری الطاف حسین نے شرکت کی اجلاس میں واپڈا کی پنجگور کے معزز اور عزت دار لوگوں کیخلاف ناجائز اور غیرقانونی طریقے سے ایف آئی آر درج کرنے اور پبلک پراپرٹی میٹرز و ٹرانسفارمر اتار کر لیجانے کی مذمت کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جئیگا بصورت دیگر واپڈا پنجگور کے دفتر کا گھیراو اور سی پیک روڑ کو بلاک کیاجائیگا۔


