کارکنان استقبال کی تیاریاں کریں، نواز شریف تعمیر ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، شہباز شریف
لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف تعمیر ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے، تاریخ اور اور وقت نے گواہی دی ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص اور محنت سے ملک وقوم کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے پارٹی رہنما?ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں رانا تنویر حسین، رانا مشہود ،علی خان، سردار اویس خان لغاری اور دیگر رہنما شامل تھے۔ شہباز شریف سے رہنما?ں نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنما?ں نے اپنے اپنے علاقوں میں قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنما?ں اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔تاریخ اور وقت نے گواہی دی کہ نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری، خلوص اور محنت سے ملک وقوم کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے، نواز شریف تعمیر وترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔


