قوم پرست جماعتوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف لوٹ مار اور کرپشن کی، پی پی رہنما
کوئٹہ (یو این اے) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نور بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں ہمیشہ حکومت کا حصہ بن کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے لوٹ مار و کرپشن میں لگے رہے حتی کہ سرکاری ادویات اور مشینری کو بھی نہیں بخشا اور یہاں کی مشینیں اٹھا کر ملتان کی گلیوں میں فروخت کیے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی قیادت بلوچستان سے مخلص لوگوں کو ٹکٹ جاری اور الیکشن مہم کے لئے رقم کا بندوبست بھی کیا جائے بلوچستان کی محرومی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے آنیوالے اتوار کو مکران ڈویڑن میں شٹرڈان ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ مکران ایک زرخیز ڈویڑن ہے جس میں گوادر،تربت،مند اور پنجگور بارڈر سے اربوں روپے کا ریونیو ملک کو مل رہا ہے لیکن کئی دہائیوں سے مکران کو مسلسل نظر انداز کرکے منظور نظر افرادا کو عوام پر مسلط کردیا ہے اسی طرح مکران سے کسی بھی مخلص شخص کو حکومتی عہدہ نہیں دیاگیا ہے ایک کو وزیراعلی بنا کر انہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے کرپشن کے ریکارڈ توڑدئیے ہیں جو آ ج کرپشن کیسز میں ہمیشہ نیب دفتر کا طواف کرتے ہیں اسی طرح بی این پی مینگل نے اپنے گیارہ ایم پی ایز،چار ایم این ایز اور سینیٹرز کے ساتھ پانچ سال حکومت میں شامل رہی لاپتہ افراد کو بازیاب اور عوام کو حقوق دلانے میں مکمل ناکام رہی انہوں نے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل ہے کہ وہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے اخراجات بر داشت کریں اور انتخابات میں حصہ لینے والوں کو فنڈز فراہم کریں۔


