جرمنی بلوچستان میں کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے ،قونصل جنرل
کوئٹہ (آن لائن)پاکستان میں متعین جرمن کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور ان صاف و شفاف انعقاد کے بعد ایک جمہوری حکومت قائم ہوگی جرمنی بلوچستان میں بہت سے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور مزید منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جرمن زبان سکھانے کے لئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے پاک جرمن دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے زرغون روڈ پر برلن بیڈی بیئر لگایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن یوم اتحاد کی مناسبت سے کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ جمال رئیسانی نے بھی اظہار خیال کیا اور اس موقع پر کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل مراد بلوچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھےں جرمنی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جرمن یوم اتحاد کی مناسبت سے یہ پہلی تقریب ہے مستونگ میں رونما ہونے والا سانحہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم بنائے گا مجھے بگایا کہ کوئٹہ میں خطرہ ہے اور کیا آپ خطرے سے نہیں ڈرتے میں نے کہا کہ ہمیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے اور گزشتہ روز ٹراما سینٹر کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک اور معاشرے کی اپنی ایک آزاد جمہوریت ہے پاکستان میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور یہ سال پاکستان کے لئے اہم ترین ہے امید ہے کہ پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کے بعد ایک جمہوری حکومت قائم ہوگی بلوچستان میں جرمنی کے بہت سے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور مزید منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا پاکستان کے نوجوانوں کو جرمن زبان سکھانے کے لئے اکیڈمی کا قیام یقینی بنایا جائے گا پاکستان اور جرمنی کی دوستی کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر برلن بیڈی بیئر لگایا گیا ہے انہوں نے جرمن قومی دن منانے پر شرکاکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاکہ جرمنی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات بہت گہرے ہیں دونوں ممالک کے مابین بہت سی باتوں پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے دیوار برلن کے گرنے کے بعد ایسٹ جرمنی اور ویسٹ جرمنی کے متحد ہونے سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور جرمن قوم کی جدوجہد قابل دید ہے دونوں ممالک کے یکجا ہونے کا نوٹیفکیشن ایک تاریخی مرحلہ تھا جرمنی کی جانب سے آئندہ ترقی میں اہم کردار ہوگا انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے گزشتہ سیلاب میں پاکستان کے لوگوں کی جس انداز میں مدد کی گئی ہم ان کے مشکور ہیں جرمنی کی جانب سے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ جرمنی نے ہمیشہ دہشت گردی کو مسترد کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے پاک جرمنی دونوں ممالک کے مابین قدریں مشترک ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ کھیل وثقافت اقوام کے مابین دوریوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں


