آرمی چیف عاصم منیر سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ محکمہ دفاع کے اعلیٰ ترین عہدیدار کا ٹیلی فونک رابطہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کیے جانے کے فورا بعد ہوا ہے۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے منگل کو پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع آسٹن اور جنرل منیر نے باہمی دلچسپی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس حوالے سے پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ پاکستان انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز تین اکتوبر کو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں