قلات میں 21 اسکولوں میں تعمیراتی کام کیلئے یونیسیف کی جانب سے چیک تقسیم

قلات (آن لائن) یونیسیف قلات کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس قلات میں چیک تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے معزز مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار تھے۔انہوں نے یونسیف قلات کی جانب سے ضلع کے21 سکولوں میں تعمیراتی کاموں کا چیک ان کے ہیڈ کو دیا۔اس دوران یونسیف کے ڈسٹرکٹ منیجر سلیم بابر محمد شہی، ڈی او ای نثار احمد نورزئی سمیت سکولوں کی ہیڈ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر قلات ساگر کمار نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کے لیئے یونیسیف کی جانب سے دی گئے رقم کا 60 فیصد گرلز سکولوں کو دی گئی اور یہ رقم تمام سکولوں کے ہیڈ اورلوکل کمیونٹی کے لوگوں کو دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہاکہ یونسیف قلات کی تعمیراتی کام تسلی بخش ہیں جہاں پر بھی کام کیا ہیں سب کی تعمیراتی کام بہترین انداز میں وقت پر مکمل کیا گیا ہے امید ہے کہ یونسیف اسی طرح اپنے بہترین کارکردگی کے بنا پر مزید سکولوں میں تعلیم کے بہترین اقدامات کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں