نگران حکومت پر جانبداری کا الزام ، حب میں احتجاجی مظاہرہ

حب(نمائندہ انتخاب )نگراں حکومت کے رویئے پر جانبدار ی کا الزام ایک سیاسی گروہ کے اشاروں پر انتقامی تبادلوں وتقرریوں کے خلاف گزشتہ روز سول سوسائٹی منتخب بلدیاتی نمائندوں ،تاجروں ،اقلیتوں، قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکنوں کا لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرے میں بھوتانی کارواں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلع لسبیلہ ضلع وحب میں نگراں حکومت کے نام پر ایک سیاسی گروہ کے اشاروں پر سرکاری ملازمین کو انتقال کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے لسبیلہ اور حب ڈسٹرکٹ میں نگراں صوبائی حکومت کے نام پر سرکاری ملازمین کے تبادلے وتقرریاں مجوزہ عام انتخابات کو متنازعہ اور مشکوک بنانے اور دھاندلی کی راہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لہٰذا نگراں صوبائی حکومت شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور اپنی غیر جانیداری کا ثبوت دے ہم تحقیقاتی کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اسکادائرہ کار صرف دریجی تک محدود کر کے کسی ایک کو ہدف بنانے تک نہ ہو بلکہ پچھلے 70سالوں کا حساب سب کو دینا ہوگا جو کہ حکومتوں میں باریاں لیتے رہے ہیں انہیں بھی اس تحقیقاتی کمیشن کا حصہ بنانا ہوگا اب وہ وقت گیا کہ جب سرکاری ملازمین کے تبادلے کرکے انکے خاندانوں کو ووٹ کےلئے بلیک میل کیا جاتا تھااحتجاجی مظاہرے سے لسبیلہ عوامی اتحاد لسبیلہ وحب کے سینئر رہنماءو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب محمد ابراہیم دودا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع حب اور لسبیلہ کے عوام ہمیشہ سے ظلم وزیادتیوں کے خلاف طاقت بن کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں نگراںحکومت بلوچستان کے جانبدارانہ سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے خلاف ایک پیج پر یکمشت اور ایک طاقت بن کر کھڑے ہیں انھوں نے کہاکہ نگراں بلوچستان حکومت میں آنے والے پیراشوٹر گزشتہ روز دوماہ سے ضلع حب اور لسبیلہ میں جانبدارانہ سرکاری افسران کی تقرر و تبادلے کر رہے ہیں اس طرح کے عمل سے پہلے کسی دباﺅ میں آئے تھے اور نہ اب آئیں گے نگراں حکومت کی زیادتیوں اور جانبدارانہ رویئے پر حب و لسبیلہ کے عوام ،سول سوسائٹی ،وکلاءاور شہری کسی بھی صورت اپنی آنکھیں بند نہیں کرینگے بلکہ ان زیادتیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے انھوں نے کہاکہ سیاست میں گیم اور کھیل کے کچھ اصول ہو تے ہیں جس کی پاسداری بھی کرنی پڑتی ہے لیکن نگراں بلوچستان کی جانب سے بار بار دوستیاں نبھانے کی پریکٹس کی جارہی ہے اور شنید میں آرہا ہے کہ سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے احکامات سی ایم ہاﺅس سے جاری کئے جارہے ہیں جو کہ ایک ناقابل عمل ہے جسے کسی قیمت پربرداشت نہیں کیا جائےگا کسی کو لوگوں کے جذبات سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے انھوں نے کہاکہ نگراں بلوچستان حکومت کی جانب سے جو کھیل کھیلا جارہا ہے یہ تمام چیزیں وہ ادارے بھی دیکھ رہے ہیں ان اداروں سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کو سمجھائیں اور پورے الیکشن کے عمل کو متنازعہ ہونے سے بچائیں کیونکہ نگراں حکومت کی جانب سے جس طرح سے سیاسی بنیادوں پر سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاری ہے اس سے ضلع حب ولسبیلہ میں الیکشن کو متنازعہ بنانے کی مزموم کوشش ہے ابراہیم دودا نے کہاکہ اقتدار میں بیٹھے مخالفین کے ایماءپر سب کچھ کر رہے ہیں وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں انھوں نے کہاکہ نگراں حکومت کا کام صوبے میں صاف شفاف پُر امن طریقے سے الیکشن کروانا ہے نہ کہ ایک گروپ کےلئے صف بندی کر نا ہے ابراہیم دودا نے نام لیئے بغیر کہا کہ گزشتہ دنوں ایک قدر آور شخصیت کی جانب سے سوشل میڈیا میں ہمارے لیڈرز کے خلاف زہر افشانی کی جارہی ہے اور ان پر الزامات لگائے جارہے ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر ان کی جانب سے ہمارے لیڈر پر من گھڑت الزام لگائے جائیں گے تو انہیں بھر پور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نمی چیک پوسٹ سمیت سسی پنوں کے کچے راستے پر کیا کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے عیاں کردینگے کہ ایرانی پیٹرول ڈیزل کے اسمگلنگ کون کررہا ہے ہم کسی کے روزگار کے خلاف نہیں لیکن ایرانی تیل کی آڑ میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاءاسمگل کی جارہی ہیں اس سے بھی سب واقف ہیں انھوں نے کہاکہ موصوف کی جانب سے دریجی میں زیادتیوں کے حوالے تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے ہم تحقیقاتی کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیںلیکن وہ صرف دریجی تک محدود نہ ہو اور نہ ہی فرد واحد کوہدف بنایا جائے بلکہ پچھلے 70سالوں کا حساب سب کو دینا ہوگا جو کہ حکومتوں میںرہے ہیں انہیں اس کا حساب دینا ہوگا اور کمیشن سپریم کورٹ کے ججز پر مشمل ہونا چایئے مظاہرین سے وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل حب کمال خان محمد حسنی ،چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ ،وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب غلام سرور مگسی ،لسبیلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ اقبال جاموٹ ،بی این پی لسبیلہ کے رہنماءکونسلر جمیل احمد گچکی ،بھوتانی کارواں کے رہنماءعطاءاللہ رونجھو،کونسلر اسماعیل رند ،کونسلر محمد امین مری ،بشیر احمد پیچوہا ،خالد ولی موندرہ ،اصغر علی بزنجو ،اقلیتی کونسلر مولچند لاسی اور کامریڈ عبدالغنی گیابانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حب کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو نگراں حکومت بلوچستان کی زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے کیونکہ نگراں حکومت کا کام صوبے میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہے لیکن نگراں حکومت میں ایسے لوگوں کو لسبیلہ وحب کے عوام پر مسلط کردیا گیا کہ وہ اپنے فرائض نبھانے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ میںمصروف ہیں نگراں حکومت صرف تین ماہ کےلئے ہو تی ہے اور حکومت کو غیر جانبدارانہ ہو تا ہے لیکن لسبیلہ و حب میں اس کا اُلٹ ہو رہا ہے یہاں پر ہمارے سیاسی مخالفین کی ایماپر سرکاری افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کرکے انہیں حراساں کیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ سے نگراں بلوچستان حکومت کی جانب سے کی جانے والی سیاسی بنیادوں پر تقرر وتبادلوں کا نوٹس لے ان تبادلوں و تقریوں کو واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں