کوئٹہ، مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 مشتبہ افراد ہلاک
کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کوئٹہ میں تخریب کاری کے منصوبے سے داخل ہوئے تھے۔ مارے جانیوالے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور 3 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ لاشیں شناخت کےلئے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


