دکی، زمان روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

دکی(صباح نیوز)زمان روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، زرائع کے مطابق دکی کے علاقے زمان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت محمد نبی ولد عبدالحکیم قوم سلیمانخیل کے نام سے ہوئی ۔ زخمی کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں