تارکین وطن کی واپسی بارے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
چمن(یو این اے )نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ امیر چوہدری چیف سیکرٹری شکیل قادر خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری صالح ناصر آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے چمن کا ایک روزہ دورہ کیا ایف سی قلعہ چمن میں بریگیڈئیر عمر اور قبائلی جرگہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی وزیراعلی نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی بارے اپیکس کمیٹی نے جو فیصلے کئے اس پر من و عن مکمل عمل درامد کیا جائے گا غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو واپسی کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے چمن پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سے امدورفت کو یقینی بنائیں گے جس کیلئے چمن پاسپورٹ آفس میں اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا تاکہ پاسپورٹ بنانے میں اسانی ہو غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کسی ایک قبیلے یا قوم سے نہیں ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا فیصلہ ہتمی ہے جس پر قبائل نے کہا کہ باب دوستی پر دونوں جانب مقیم شہریوں کے رشتے ناطے اور روزگار ہے اس میں نرمی اور مقامی دستاویزات پر انے جانے کی سہولیات دی جائے ہزاروں افراد کا دار و مدار اس بارڈر سے وابستہ ہے اور کوئی زریعہ معاش نہیں ہے پہلے بھی پاسپورٹ لوگو کرنے کی باتیں ہوئی تھی جس سے بارڈر منیجمنٹ اور امن و امان خراب ہونے کی کوشش کی گئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تو چمن اور افغانستان سپین بولدک کے رہائشیوں کیلئے مقامی دستاویزات ترجیح بنایا جائے اور انہیں انٹی اسٹیٹ نہ بنائیں جس پر وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہمیں اپ کے مسائل کا بخوبی علم ہے ہم اپ کے یہ مطالبات مرکز تک پہنچائیں گے اور نرمی برتنے کی سفارشات کریں گے۔


