بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کی سفارشات وزیر اعلی کو بجھوادی ہے،سردار یار محمدرند

کوئٹہ؛صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ھیں، صوبائی وزیر تعلیم نے بلوچستان کے تمام اضلاع کے لئے یکساں ایجوکیشن سٹی کا پرپوزل وزیر اعلی بلوچستان کو بجھوادیا ہے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے میڈیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے 27اضلاع کے بجائے بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں مڈل ایجوکیشن سٹی بنانے کی سفارشات وزیر اعلی بلوچستان کو بجھوادی ہے ایجوکیشن سٹی کے لئے زمین، گیس، بجلی حکومت فراہم کرے گی جبکہ پورے پاکستان سے تعلیمی ماہرین اور پرائیوٹ سیکٹر کو اجازت دی جائے گی کہ وہ وہاں آکر بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے پروجیکٹس اور ایجوکیشن سٹی کا قیام عمل میں لائے صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا، کہ محکمہ تعلیم بلوچستان بلوچستان کے ہر ضلع، ہر تحصیل میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ہم بلوچستان کے ہر ضلع، تحصیل، یونین کونسل میں بہترین تعلیمی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی کی بدولت پہلی دفعہ ہر ضلع میں ایجوکیشن سٹی بنانے کا بہترین آئیڈیا آیا ہے جس سے بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں