فلسطین اوراسرائیل جنگ، خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں  بے تحاشہ اضافہ

ٹوکیو/لندن(صباح نیوز) اسرائیل حماس جنگ کے بعد خام تیل اور سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اب اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7فیصد تک اضافہ ہوگیا جبکہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1854 ڈالر ہوگیا ہے۔عالمی صرافہ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حال ہی میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین جھڑپ کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں