بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت سہولت ختم کرنے کی تیا ری
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی۔گریڈ 17سے گریڈ 21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی پاور ڈویڑن کی سمری پر آج حتمی منظوری دے گی۔مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔گریڈ 17کے آفیسر کو 450ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے 15ہزار858روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔گریڈ18 کے آفیسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار996 دینے کی سفارش کی گئی ہے۔گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار594 روپے دینے کی سفارش،گریڈ20 کے آفیسر کوماہانہ1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار992روپے دینے کی سفارش،گریڈ21 کے آفیسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزار536روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ650 مفت یونٹس کی بجائے24ہزار570 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 18کے آفیسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار460روپے دینے کی سفارش کی گئی۔جنریشن کمپنی کے گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 1ہزار مفت یونٹس کی بجائے42ہزار720 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے


