مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم ڈپریشن میں ہے، سراج الحق
پشاور، امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھنا چاہتی تھی مگر تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔ آج چینی، گھی، بجلی، پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو اب یہ حکومت چور ہے کہ نہیں ہے جبکہ مہنگائی کی جہ سے پوری قوم ڈپریشن میں ہے۔بدھ کے روز امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم کو لنگر خانوں کے بیچھے لگا دیا ہے اور انصاف کا نعرہ بھی اب مذاق بن گیاہے، پوری قوم تحریک انصاف کی تبدیلی دیکھنا چاہتی تھی مگر تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔ صرف منفی تبدیلی آئی ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج چینی، گھی، بجلی، پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تو اب یہ حکومت چور ہے کہ نہیں ہے جبکہ مہنگائی کی جہ سے پوری قوم ڈپریشن میں ہے۔تحریک ا نصاف نے احتساب کا نعرہ لگایا لیکن چند پیاروں کی وجہ سے احتساب نہیں ہو رہا ہے۔