خضدار کے صحافیوں کی روزنامہ انتخاب کے رپورٹر کی گرفتاری کی مذمت

خضدار (نماٸندہ خصوصی) میڈیا سے وابسطہ خضدار کے سینٸر صحافیوں کا انتخاب کے نماٸندہ زبیربلوچ پر تشدد کی مذمت۔ بلوچستان میں صحافیوں پر بڑھتے ہوٸے تشدد کے واقعات کو تشویشناک قرار۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں طلباء تنظیموں کے احتجاج کو کوریج کرنے کے دوران روزنامہ انتخاب کے رپورٹر زبیربلوچ پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کا مذمت کرتے ہوٸے خضدار کے سینٸرصحافی یونس بلوچ، خضدار پریس کلب کے چیٸرمین عبدالواحد شہوانی، اقبال مینگل، خورشیدبلوچ، نازبراہوٸی نے اپنے بیان مشترکہ بیان میں کہاکہ چند دن قبل چمن میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اب دارالحکومت کوٸٹہ میں اپنے فراٸض نبھانے کے دوران پولیس نے زبیربلوچ کو زدکوب کیا اور انہیں گرفتار کے تھانہ منتقل کیا جوکہ انتہاٸی قابل مذمت فعل ہے۔ صحافی لاواراث نہیں کہ اسطرح ہتھکنڈوں سے انہیں مرعوب کرکے عوام تک حقاٸق رساٸی کو روکا جسکے۔ بلوچستان میں انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ اسطرح کا برتاٶ کرنا قابل تشویش ہے۔ہم بلوچستان حکومت سے اپیل کرتے ہیکہ چمن اور کوٸٹہ میں ہونے والے واقعات کا تحقیق کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاٸے بصورت دیگر ملک کے تمام صحافی برادری احتجاج پرمجبور ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں