خاران میں چینی ناپید، ٹرک کئی ماہ سے چینی لے کر نہ پہنچ سکے

خاران(آن لائن) خاران میں چینی ناپید لوگ چینی کے حصول کے لئے سرگرداں کئی لوڈ چینی کے ٹرک کئی مینوں سے خاران پہنچ نہیں سکیں ہر چیک پوسٹ پر کئی دن لوڈ ٹرک روکے جاتے ہیں جس سے خاران میں چینی کی قلت میں اضافہ ہوا ہے 300روپے بھی فی کلو لوگوں کو چینی دستیاب نہیں ہیں چینی کے بحران سے اسکول جانے والے بچے بغیر چائے پیئے اسکول جارہے ہیں جس سے ان کے صحت بھی کافی متاثر ہونے لگے ہیں کیونکہ چائے پیئے بغیر ناشتہ نامکمل ہیں چینی کے بحران سے عام طبقہ شدید متاثر ہونے لگا ہیں اس وقت خاران سے 30چینی کے ڈیلرز ہونے کے باوجود چینی پورے علاقے میں دستیاب نہ یونا ایک المیہ ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ خاران سے اپیل کی کہ وہ خاران میں چینی کے ہونے والے بحران پر قابو پاکر چینی کے دستیابی کو ممکن بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں